ایپل کمپنی کے سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت چھوڑنے پر جاتے ہوئے کیا تحفہ دیا؟ دلچسپ تفصیل سامنے آگئی

ایپل کمپنی کے سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت چھوڑنے پر جاتے ہوئے کیا تحفہ دیا؟ ...
ایپل کمپنی کے سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت چھوڑنے پر جاتے ہوئے کیا تحفہ دیا؟ دلچسپ تفصیل سامنے آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ کے اقتدار سے رخصت ہونے کے بعد ان کی فنانشل ڈسکلوژر رپورٹ بھی افشاءکر دی گئی ہے جس میں ان کو دیئے گئے تحائف کی ایک فہرست بھی موجود ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان تحائف میں ڈونلڈٹرمپ کو اقتدار سے رخصت ہوتے ہوئے ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کی طرف سے تحفے میں دیا گیا ’میک پرو2019‘ (Mac Pro 2019)میں شامل ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کو یہ تحفہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ یہ پہلا میک پرو ہے جو مکمل طور پر امریکی ساختہ ہے۔

انہیں بتایا گیا کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں واقع فلیکس فیکٹری میں یہ پہلا میک بنایا گیا تھا تاہم حقیقت میں یہ اس فیکٹری میں بنایا گیا پہلا کمپیوٹر نہیں ہو سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیکٹری 2013ءمیں قائم ہوئی تھی اور تب سے یہاں سے پیداوار ہو رہی ہے، جبکہ ڈونلڈٹرمپ کو 2019ءمیک پرو دیا گیا۔ لہٰذا یہ اس فیکٹری میں تیار ہونے والا پہلا 2019میک پرو تو ہو سکتا ہے، یہاں تیار ہونے والا پہلا میک نہیں ہو سکتا۔ اس میک پرو 2019ءکی قیمت 5ہزار 999ڈالر تھی۔ اس کے علاوہ ڈونلڈٹرمپ کو فورڈ کے ایگزیکٹو چیئرمین بل فورڈ کی طرف سے لیدر بمبار جیکٹ بھی تحائف کی فہرست میں شامل تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -