'مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں'چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے وضاحت کر دی

'مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں'چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ...
'مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں'چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے وضاحت کر دی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔

مولانا عبدالخیر نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو مذہبی ہم آہنگی اور آپس میں اتفاق کی ضرورت ہے، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر کے طور پر ثابت ہوئے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری سے ملاقات ہوئی ہے ، مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنی معاونت ہر ایک سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہوں گے۔ رویت ہلال کمیٹیوں کو متحرک کریں گے، ہمارا مشن امن و محبت ہے۔