اگر اپنے رزق میں اضافہ چاہتے ہیں توان تدابیرکیساتھ یہ وظیفہ پڑھیں

اگر اپنے رزق میں اضافہ چاہتے ہیں توان تدابیرکیساتھ یہ وظیفہ پڑھیں
اگر اپنے رزق میں اضافہ چاہتے ہیں توان تدابیرکیساتھ یہ وظیفہ پڑھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اور سفید پوش افراد بھی تنگدستی کا بتاتے ہیں لیکن اگر آپ فراخی رزق چاہتے ہیں تو سب سے پہلے رزق کی بے حرمتی کو روکیں، اگر کھانے پینے کی کوئی چیز نیچے گر جائے تو اس کو اٹھا کر کھالیں، اگر کھائے جانے کی حالت میں نہیں تو کسی اونچی جگہ پر رکھ دیںتاکہ کوئی پرندہ یا جانور کھالے، گھر کے باہر راستے وغیرہ میں بھی احتیاط کریں، کسی کو کھانے میں شریک کرنے کی کوشش کریں ، اگر بہنوں یا بیٹیوں کے گھر جائیں تو خالی ہاتھ نہ جائیں، حسب استطاعت کچھ نہ کچھ لے کر جائیں یا پھر ان کی اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کریں۔ 
روزنامہ امت کے مطابق اس کے علاوہ رزق کی فراخی کے لیے ہرروز نماز عشاءکے بعد تین بار سورة کوثر پڑھیں، اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں، ہرروز عشاءکی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلا ناغہ پڑھنے کا معمول بنا لیں اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کبھی رزق میں کمی نہ ہوگی ۔ 
یقینا وہی ذات پاک ہی رازق ہے اور بہتر ہی ہوگا۔ 

مزید :

روشن کرنیں -