ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خود کشی کیس، عدالت نے ملزمان کو ڈی این اے کرانے کا حکم جاری کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں عدالت نے مرکزی ملزمان وقار اور جنید کو ڈی این اے کرانے کا حکم دے دیا۔
نجی نیوز چینل جیو کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کاڈی این اے نہ ہونے سے حتمی چالان پیش نہیں کیا جاسکتا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم وقار اور جنید بار بار نوٹس بھیجنے کے باوجود ڈی این اے کے لیے پیش نہیں ہوئے لہٰذا عدالت ملزمان سے متعلق حکم جاری کر دے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی ایک بار پھر مہلت دے دی اور آئندہ سماعت پر حتمی چالان طلب کرلیا۔عدالت نے ملزمان کو ڈی این اے کرانے کی بھی ہدایت کی جبکہ کیس کی مزید سماعت6 فروری تک ملتوی کردی۔
