پی ڈی ایم قائدین وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اکٹھے نہ ہوسکے

پی ڈی ایم قائدین وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اکٹھے نہ ہوسکے
پی ڈی ایم قائدین وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اکٹھے نہ ہوسکے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) متحد نہ ہو سکی، پانچ قائدین کی مخالفت اور چار نے حمایت کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈیم کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما فیصلہ نہ کر سکے۔ پی ڈی ایم کے پانچ قائدین نے اِن ہاؤس تبدیلی کی مخالفت کر دی جبکہ چار قائدین کی جانب سے حمایت کی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کےکئی رہنماؤں نےپیپلزپارٹی سےوضاحت مانگ لی جبکہ قائدین کی اکثریت نے سربراہی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ مولانافضل الرحمان، محمود خان اچکزئی،سینیٹر ساجد میر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔ عبدالمالک بلوچ،شاہ اویس نورانی بھی اِن ہاؤس تبدیلی کےمخالف نکلے جبکہ بلاول بھٹو زرادری ،سردار اخترمینگل اور آفتاب  احمد خان شیرپاؤنے اِن ہاؤس تبدیلی کی حمایت کر دی ہے۔