امریکہ کے معروف اینکر پرسن کورونا کے باعث انتقال کرگئے

امریکہ کے معروف اینکر پرسن کورونا کے باعث انتقال کرگئے
امریکہ کے معروف اینکر پرسن کورونا کے باعث انتقال کرگئے

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے معروف اینکر پرسن لیری کنگ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

جیو نیوز کے مطابق لیری کنگ چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔لیری کنگ 25 سال سے کیبل نیوز نیٹ ورک(سی این این )پر پروگرام ہوسٹ کررہے تھے جبکہ وہ جرنلزم کے شعبہ سے گزشتہ 60 سال سے وابستہ تھے۔لیری کنگ کی عمر 87 برس تھی وہ ان دنوں لاس اینجلس میں مقیم تھے۔لیری کنگ نے متعدد معروف سیاستدانوں،وزرائے اعظم،کھلاڑیوں،اہم شخصیات کے انٹرویو کیے تھے۔بہترین خدمات پر ان کو اہم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -