سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم

سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکن ٹیم 381 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ انگلینڈ نے دن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 98 رنزبنالیے۔
دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو وقفے وقفے سے سری لنکن ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں،یوں پوری سری لنکن ٹیم 381 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 110،ڈیکوالا92 اور دلروان پریرا67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چھ جبکہ مارک وڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔
بیٹنگ کے دوران انگلینڈ ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے،کپتان جوئے روٹ اور جونی بیئر سٹو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مجموعی سکور 98 تک پہنچایا جس کے بعددوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا،کھیل کے اختتام پر جوئے روٹ67 اور جونی بیئر سٹو24 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

مزید :

کھیل -