ذاتی مفادات پر بننےوالا گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہوسکتا: شاہ محمودقریشی

ذاتی مفادات پر بننےوالا گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہوسکتا: شاہ محمودقریشی
ذاتی مفادات پر بننےوالا گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہوسکتا: شاہ محمودقریشی
سورس:   File

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بغیر منزل کا کا رواں ہے ، پہلے استعفے دے رہے تھے، پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد لے آئے ہیں۔ ذاتی مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتا۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ 

شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے، عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ تحریک انصاف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی محاذ پر کمزور کیا گیا، دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پانچ لاکھ ویکسین خوراکیں31 جنوری تک پاکستان کو تحفے میں دے گا۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -