فاف ڈوپلیسی کے خوابوں میں کونسے پاکستان باؤلر آتے تھے؟سابق کپتان نے خود ہی بتادیا

فاف ڈوپلیسی کے خوابوں میں کونسے پاکستان باؤلر آتے تھے؟سابق کپتان نے خود ہی ...
فاف ڈوپلیسی کے خوابوں میں کونسے پاکستان باؤلر آتے تھے؟سابق کپتان نے خود ہی بتادیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے دورے کے دوران میں خوابوں میں بھی سعید اجمل کو کھیلتا رہتا تھا، وہ خطرناک بولر تھے۔

اے آر وائی نیوز  کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کےمڈل آرڈر بیٹسمین  فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ  ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی کی  وکٹ اسپنرز کے لیے فائدہ مند رہے گی۔دونوں ٹیموں نے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں ڈیبیو کا موقع ملے گا، ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم بہت مشکل حریف ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیل چکا ہوں، کوشش یہی ہے ایشین وکٹ پر پرفارمنس دے سکوں۔ بابر اعظم ایک خطرناک کھلاڑی ہیں، ان کا شمار دنیا کے تین بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے،ہمیں بابر اعظم کو جلد آؤٹ کرنا ہوگا،پاکستانی بولنگ سائیڈ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی خطرے کی علامت ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -