’اگر آپ نے میرے ساتھ سفر کیا تو آپ میرے لو افیئر کے بارے میں جانتے ہوں گے‘ہانیہ عامر نے دورہ دبئی کی تصاویر شیئرکردیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں دبئی کا دورہ کیا جس دوران وہ تصاویر شیئرکرکے مداحوں کو باخبر رکھتی رہیں ، اب انہوں نے اپنی تازہ تصویر شیئرکردی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’اگر آپ نے میرے ساتھ سفر کیا تو آپ ان سٹرابیریز کیساتھ میرے لوافیئر کے بارے میں جانتے ہوں گے‘۔
View this post on Instagram
ہلکے سیاہ لباس میں ملبوس ہانیہ عامر کو شاپنگ بیگ پکڑے سٹرابری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔اس سے پہلے ہانیہ نے دبئی کے ایک مال کے باہر سے بھی اپنی تصویر شیر کی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
View this post on Instagram
ایک تصویر میں ہانیہ عامر کو ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ والدہ کو اطلاع دے رہی ہوں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ہی بنائی گئی تصویر میں انہیں معروف ترک شیف کیساتھ دیکھا گیا۔
View this post on Instagram