حکومت نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا

حکومت نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا
حکومت نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن جماعتوں  کی جانب سے لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنےکااعلان کرتےہوئےکہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) سڑکوں پر آئے یہ اُن کا آئینی حق ہے،بلاول بھٹو  عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نےکہاہےکہ عوام کامینڈیٹ رکھنےوالی حکومت کو گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی،پی ڈی ایم سڑکوں پر آئے یہ اُن کا آئینی حق ہے،بلاول بھٹو عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کریں گے،اوپن بیلٹ پیپر پر ان کو شکست دیں گے،ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی نےدعویٰ کیاتھاکہ استعفوں کےمعاملےپر پی ڈی ایم میں ایک بارپھراختلافات سامنےآنےلگےہیں،  پیپلز پارٹی نےاستعفوں سے قبل وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز دی ہے جبکہ ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے اس تجویز کی مخالفت کردی ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتمادکاچیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے موقع پرنتائج دیکھ چکےہیں،نمبرگیم پوری ہونےکےباوجود سینیٹ میں تبدیلی نہیں لاسکے،وزیراعظم کے خلاف عدم تحریک ناکام ہونے پر پی ڈی ایم کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پیپلز پارٹی ہر صورت عدم اعتماد کی تحریک کا آپشن استعمال کرنے پر بضد ہے ۔

مزید :

قومی -