جنوبی کوریا کے صدر کو برطانوی وزیراعظم کی دعوت
سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے رواں سال جون میں G7 سمٹ میں شرکت کے لئے باضابطہ طور پر خصوصی خط کے ذریعے دعوت موصول ہوئی ہے جس میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینے اور کورونا وائرس سے نمٹنے جیسے معاملات پر بات چیت ہو گی۔
برطانوی وزیر اعظم نے اپنے خط میں صدر مون جے ان کو سیول میں رواں سال مئی میں منعقد ہونے والے P4G سمٹ میں مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ اس میں حصہ لے گا۔ خط میں مزیدلکھا گیا کہ صدر مون جے ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ G7 سمٹ میں حصہ لینے کا مثبت جواب دیں گے۔