"پی ڈی ایم ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ،اِن بزدل لوگوں میں عدم اعتماد کی بھی جرأت نہیں"

"پی ڈی ایم ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ،اِن بزدل لوگوں میں عدم اعتماد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے،استعفوں، لانگ مارچ کی گیڈر بھبکیوں کے بعد اب تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا ہے لیکن اِن بزدل لوگوں میں عدم اعتماد کی بھی جرأت نہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھاکہ سندھ کےشہزادے نےعدم اعتماد کا گھسا پٹا سکرپٹ لکھا ہےاور شہزادے کی عدم اعتماد کی بڑھک پر جعلی راجکماری اور مولانا شاک میں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آغاز بھی عبرتناک تھا اور انجام بھی عبرتناک نظر آ رہا ہے،عوام اِن ڈرامہ باز عناصر کی رگ رگ سے واقف ہیں اور حقیقت میں پی ڈی ایم پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور لوٹ مار کا حساب ہو کر رہے گا،کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی بدبودار بیانیہ پھیلانے والوں کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔معاون خصوصی نے صوبے میں کورونا کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران کورونا کےسات سو 67 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے14 مریض انتقال کر گئے ہیں جس سے پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد چار ہزارپانچ سو  37 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  18ہزار سات سو 35افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 27 لاکھ 91 ہزار پانچ سو  48 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔