آدمی نے ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش 100 کلومیٹر دور پھینک دی
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں بیوی کو قتل کرکے اسی کے پھوپھا کو پھنسانے والے شخص کا بھانڈا دو ماہ بعد پھوٹ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریش مینا نامی شخص نے پہلے اپنی پھوپھی زاد شادی شدہ کزن موسمی مینا کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور پھر اس سے شادی کرلی، بعد میں وہ اس کے کردار پر شک کرنے لگا۔
نریش موسمی کو اپنے پھوپھا سے ملنے سے روکتا تھا لیکن نہ ماننے پر اسے قتل کرکے لاش 100 کلومیٹر دور پھینک آیا اور پھوپھا پر الزام لگادیا کہ وہ اس کی بیوی کو بھگا کر لے گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نریش مینا نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا اور ایک بڑے ڈبے میں ڈال کر موٹرسائیکل پر لادا اور 100 کلومیٹر دور ندی میں پھینک آیا، لاش کو غوطہ خوروں نے نکالا۔