شیخوپورہ میں گینگ ریپ کے ملزمان اسلحہ کے زور پر پولیس سے چھڑوالیے گئے

شیخوپورہ میں گینگ ریپ کے ملزمان اسلحہ کے زور پر پولیس سے چھڑوالیے گئے
شیخوپورہ میں گینگ ریپ کے ملزمان اسلحہ کے زور پر پولیس سے چھڑوالیے گئے

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے میں دوران ڈکیتی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو انکے ساتھی اسلحہ کے زور پر پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہوگئے۔

تھانہ صدر فاروق آباد پولیس ڈکیتی اور گینگ ریپ کیس میں گرفتار دو بھائیوں کو جائے وقوعہ پر لے جا رہے تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوارچار مسلح ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی اور دونوں ملزمان جنید اور پرویز کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)شیخوپورہ  نے واقعہ  کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر ارشد ڈوگر سمیت پانچ  پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ان ملزمان کو چند روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان نے موٹروے پل کے قریب شادی سے لوٹنے والی فیملی کی لڑکی کو اہل خانہ کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -