میٹروبس ڈرائیورز کا ایسا مطالبہ کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

میٹروبس ڈرائیورز کا ایسا مطالبہ کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے
میٹروبس ڈرائیورز کا ایسا مطالبہ کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کے احتجاجی ڈرائیورز نے ڈیوٹی کے دوران ’نسوار ‘ کھانے کی اجازت کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق میٹرو بس سروس کے  120 ڈرائیورز نے  تنخواہوں میں عدم ادائیگی کےخلاف جمعہ کے روز  احتجاج شروع کیا اور بسیں روک دیں، ہفتے کی صبح انتظامیہ نے متبادل ڈرائیورز کا انتظام کیا اور بسیں دوبارہ چلوائیں مگر احتجاج کا سلسلہ نہ رکا۔احتجاجی ڈرائیورز نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ انوکھا مطالبہ سامنے رکھا ہے کہ انکو نسوار کھانے کی اجازت بھی دی جائے۔
میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند ڈرائیورزہڑتال پر ہیں،باقی سٹاف کام کررہا ہے،جڑواں شہروں کے درمیان بسیں چل رہی ہیں،جلد ہڑتالی ڈرائیورز کے تحفظات کو دور کردیا جائیگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -