فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت،تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل 

فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت،تحقیقات کے لئے تین ...
فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت،تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل 

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈجکوٹ کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری وقاص کی ہلاکت کے کیس میں تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،کمیٹی سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل  پٹرولنگ پولیس کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی کے سربراہ سپرٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) پٹرولنگ گوجرانولہ رانا شجاعت علی ہوں گے،دو ممبران میں لاہور سے ڈپٹی سپرٹنڈنٹس(ڈی ایس پیز) ذوالفقار علی خان اور ملک محمد اقبال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈجکوٹ کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس کے چار اہلکاروں کی فائرنگ سے اہک شہری ہلاک جبکہ تین معمولی زخمی ہوئے تھے۔واقعہ کے بعد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انکو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -