سینیٹر رضا ربانی نے اداروں کی نجکاری کوسیکیورٹی رسک قرار دےد یا

سینیٹر رضا ربانی نے اداروں کی نجکاری کوسیکیورٹی رسک قرار دےد یا
سینیٹر رضا ربانی نے اداروں کی نجکاری کوسیکیورٹی رسک قرار دےد یا
سورس:   File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر اداروں کی نجکاری سکیورٹی رسک بن سکتی ہے،حکومت دھڑا دھڑ تمام اداروں کی نجکاری کررہی ہے حالانکہ یوٹیلیٹی اداروں کی نجکاری کہیں نہیں ہوتی، یہ رجحان سیکیورٹی رسک بن سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ حکمران سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو نواز رہے ہیں جبکہ غریبوں پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جنہوں نے ادارے تباہ کیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،اگر کسی اور نے یہ کام کیا ہوتا تو اب تک نیب کی جیل میں ہوتا اور اس کو ضمانت بھی نہیں ملتی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وبا میں بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو نوازا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -