موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات ...
موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم،خانیوال سے ملتان موٹروے اور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دی گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور ، مانگا منڈی ، دینہ ناتھ ، پھول نگر ,جمبر،پتوکی،حبیب آ باد میں دھند  ہے۔قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 100میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری  معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -