’الگ مکان لو گے تو ہی بیٹی کو بھیجوں گی‘ ساس نے شرط رکھ دی، داماد نے مکان لے لیا تو ایسی حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

’الگ مکان لو گے تو ہی بیٹی کو بھیجوں گی‘ ساس نے شرط رکھ دی، داماد نے مکان لے ...
’الگ مکان لو گے تو ہی بیٹی کو بھیجوں گی‘ ساس نے شرط رکھ دی، داماد نے مکان لے لیا تو ایسی حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس: Snappy Goat

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ساس سے تنگ نوجوان ضلعی اتھارٹی کے پاس پہنچ گیا۔

نوجوان نے ضلعی اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں کہا کہ وہ اپنی ساس سے بہت تنگ ہے اس لیے اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا جائے۔ نوجوان کے مطابق شادی کے بعد اس کی ساس نے اس کی بیوی کو اپنے گھر بٹھالیا اور شرط رکھ دی کہ الگ مکان لو گے تو ہی تمہاری بیوی کو بھیجوں گی۔

نوجوان کے مطابق اس نے الگ مکان لیا تو اس کی ساس بھی ساتھ ہی رہنے لگی اور ہر بات میں نکتہ چینی کرکے ناک میں دم کردیا۔ داماد کے مطابق جب وہ اپنی ساس کے کسی فیصلے کی مخالفت کرتا ہے تو وہ آگے سے دھمکی دیتی ہے کہ جہیز کے کیس میں جیل میں ڈلوادوں گی۔

ضلعی اتھارٹی کے سیکرٹری سندیپ شرما نے میاں بیوی اور ساس کو بلا کر تینوں کی کاؤنسلنگ کی اور ساس سے تحریری طور پر اس بات کی یقین دہانی لی کہ وہ اب اپنے داماد کے گھر میں نہیں بلکہ اپنے شوہر کے ساتھ رہے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -