ایک ماہ سے زائد بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کب کھلیں گے؟اہم خبر آگئی

ایک ماہ سے زائد بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کب کھلیں گے؟اہم خبر آگئی
ایک ماہ سے زائد بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کب کھلیں گے؟اہم خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں  37 روز بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کل(اتوار کو)صبح 6بجے کھل جائیں گے ۔

جیو نیوز کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشن کو 37 روز سے سپلائی معطل تھی، سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔امید ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اسکا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔

مزید :

قومی -