نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے زیرِاہتمام لاہورشہرمیں منشیات کیخلاف آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب حکومت کے زیرِاہتمام لبرٹی چوک میں لاہور شہر میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کیا گیا، نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف صوبائی دارلحکومت لاہور سے آگاہی مہم کا آغازکردیا گیا ہے، میاں طارق محمود وائس چیئرمین اور چیف کوآرڈینیٹر فواد رسول بھلر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب حکومت نے آگاہی مہم کی قیادت کی، کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان، تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان، محمد سعید بٹ، محمد زبیر، صداقت پٹھان، سہیل آصف اقبال، ندیم چوہدری،سید منوررضوی،آصف شکور، پرویز خان، سید محسن، صائمہ شہزاد، ثروت روبینہ،عدیل راشد، رانا اختر حسین، عادل چوہدری، راؤ کاشف،منصور خان،عبدالکریم آسی اور سول سوسائٹی سمیت و دیگر اراکین نے شرکت کی۔
چوہدری فواد رسول بھلر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جائیں گی، آگاہی مہم کا آج لاہور سے آغاز ہو رہا ہے،منشیات کی آگاہی مہم میں میڈیا اہم رول ہے، صحت سب سے بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہئے، نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ دا ری ہے، اساتذہ کا کام ہے کہ طالبعلموں پر نظر رکھیں، والدین کو بھی اپنی زمہ داری ادا کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ایس ایچ او کے بغیر کوئی منشیات کا کام نہیں ہو سکتا،آئی جی پنجاب سے کہوں گا کہ ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کریں، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق معاشرے ڈرگ فری بنائیں گے، ایک سال تک آگاہی کمپیین کو جاری رکھیں گے، ہم سب کا مشن ہے کہ پاکستان کو منشیات سے پاک کریں گے، پولیس کو اس مہم میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے، یونیورسٹیوں میں منشیات کی روک تھام کے لئے کنونشن کا انعقاد اور نوجوان نسل کو آگاہی دیں گے، وہاں ہاتھ ڈالیں گے جہاں معلوم ہوگا کہ منشیات فروخت ہو رہی ہے، آئس نشے پر کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے، چھ ماہ میں امید ہے منشیات پر قابو پالیں گے۔