'کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے'  برطانوی وزیراعظم کا انتباہ

'کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے'  برطانوی وزیراعظم کا ...
'کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے'  برطانوی وزیراعظم کا انتباہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کی لپیٹ میں آگیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ میں حالیہ مہینوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک اور متعدی ثابت ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائرس زیادہ تیزی سے پھیلنے کے علاوہ اب یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس میں  نئی تبدیلی کی وجہ سے شرح اموات زیادہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں جمعہ کے روز مزید ایک ہزار 401 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ برطانیہ میں اب تک مجموعی طور پر 95 ہزار 981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو پورپ کے مقابلے مین سب سے زیاد ہے۔