تمام حربے ناکام ہونے کےبعداپوزیشن حکومتی کاموں میں مداخلت کررہی ہے: فیاض الحسن چوہان

تمام حربے ناکام ہونے کےبعداپوزیشن حکومتی کاموں میں مداخلت کررہی ہے: فیاض ...
تمام حربے ناکام ہونے کےبعداپوزیشن حکومتی کاموں میں مداخلت کررہی ہے: فیاض الحسن چوہان
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تاریخی ناکامی کے بعد لیگی قیادت آئیں بائیں شائیں کی پالیسی پر کار بند ہے۔ جلسیوں،لانگ مارچ اور استعفوں کے بعد اب لیگی قائدین روز مرہ کے حکومتی کاموں پر تنقید میں مصروف ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کانے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب اپوزیشن عوام کے سامنے کبھی اسرائیل مردہ باد اور کبھی پی آئی اے کا چورن بیچ رہی ہے۔ جلسیوں،لانگ مارچ،استعفوں کے بعد اب لیگی قائدین روز مرہ کے حکومتی کاموں پر تنقید میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے احتساب کے ڈر سے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضمانت منسوخ کرالی۔ فیاض چوہان نے کہا کہ 70سال میں اداروں کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کو اب ایک موقع اور چاہیے۔