کراچی میں سردی میں اضافے کا امکان : محکمہ موسمیات

کراچی میں سردی میں اضافے کا امکان : محکمہ موسمیات
کراچی میں سردی میں اضافے کا امکان : محکمہ موسمیات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں اتوار کو موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان جبکہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کل کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چلنے جبکہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 30 فیصد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -