حکومتی کشتی ڈبونے میں عمران خان کے مشیر اور وزیر کافی ہیں: عظمی بخاری

حکومتی کشتی ڈبونے میں عمران خان کے مشیر اور وزیر کافی ہیں: عظمی بخاری
حکومتی کشتی ڈبونے میں عمران خان کے مشیر اور وزیر کافی ہیں: عظمی بخاری
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی کشتی میں چھید کر کے اسے ڈبونے کے لیے عمران خان کے وزیراور مشیر ہی کافی ہیں ۔ خادمہ فردوس عاشق اعوان ، احتساب اکبر، بدزبان چوہان اور گل دغاباز جیسے پرندے گرمی برداشت نہیں کر سکتے، جلد نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائیں گے۔ 

عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خلائی مخلوق نے عمران خان کو وہی پرندے دیے جو صرف ایک سیزن تک کارآمد ہوتے ہیں۔خادمہ باجی اگر نئے پاکستان میں کرپشن کے سکینڈلز سامنے نہیں آرہے تو کیا یہ کرپشن کے ریکارڈ خلاءمیں قائم ہو رہے ہیں؟۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں اور غیر سیاسی مہرے صرف ایک ٹرم کی پیداوار ہوتے ہیں۔جن لوگوں کا لیول کونسلر بننے کا نہیں تھا ان کو معاون خصوصی اور چمچے بھرتی کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان کو بھی واہ واہ کرنے والے چمچوں کی ضرورت ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں گا تو چمچے ظل سبحانی کی شان میں قلابے ملا دیتے ہیں۔ پاکستانیوں پر اس وقت شیخ چلی اور نورے حوالدار کی حکومت ہے جو غریبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -