شیر برائے فروخت،قیمت اتنی کم کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں

شیر برائے فروخت،قیمت اتنی کم کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں
شیر برائے فروخت،قیمت اتنی کم کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگل کے بادشاہ کے خرچوں سے تنگ چڑیا گھر اور لاہور سفاری پارک انتظامیہ نے انہیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے چار جبکہ لاہور سفاری پارک انتظامیہ نے 14 شیر فروخت کئیے ہیں،ہر شیر ڈیڑھ لاکھ روپے کی قیمت میں فروخت کیا گیا ہے جبکہ ابھی مزید شیر بھی فروخت کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں متعدد شہریوں نے اپنے گھروں میں بھی شیر پال رکھے ہیں،شیر کو پیار کرنے والے شہری معمولی قیمت میں جنگل کے بادشاہ کو خریدنے پر کافی خوش ہیں یہی وجہ ہے کہ 18 شیر چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -