کورونا کا قہر شدید ہونے لگا ، مزید 20 افراد جاں بحق ، سات ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کا قہر شدید ہونے لگا ، مزید 20 افراد جاں بحق ، سات ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ
کورونا کا قہر شدید ہونے لگا ، مزید 20 افراد جاں بحق ، سات ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا کا قہر شدید ہونے لگا ، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان  مزید 20 افراد انتقال کر گئے جبکہ سات ہزار 586 نئے مریض سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  58 ہزار 334 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سات ہزار 586 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  جو مثبت کیسز کی 13 فیصد شرح ہے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے  افراد کی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہو چکی ہے ۔

مزید :

کورونا وائرس -