یہ منہ اور مسور کی دال ، تحریک عدم اعتماد سےمتعلق افواہوں پر شیخ رشید کا رد عمل 

یہ منہ اور مسور کی دال ، تحریک عدم اعتماد سےمتعلق افواہوں پر شیخ رشید کا رد ...
یہ منہ اور مسور کی دال ، تحریک عدم اعتماد سےمتعلق افواہوں پر شیخ رشید کا رد عمل 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کے خلا تحریک عدم اعتماد کی افواہوں سے متعلق شٰیخ رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ منہ اور مسور کی دال عدم اعتماد لائیں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نہ ہم جا رہی ہیں نہ آپ اس قابل ہیں کہ آرہے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق کہا کہ اگر آپ نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ہم بھی آپ کو ہاتھ میں لیں گے ، جمہوری نقصان کی غلطی میں ان کا نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو ہوگا جس میں وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت دیگر  اقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں مارچ کا اعلان کر چکی ہے ۔ 

دوسری جانب وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ 23 مارچ کی پریڈ عالی شان ہو گی جس میں او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کا بھی امکان ہے ، لہذا اپوزیشن اپنے مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کرلے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -