دلکش ڈیزائن، 5000mAh  کی بڑی بیٹری اور سائیڈ ماونٹڈ فنگرپرنٹ سکینر سے  آراستہ ویوو Y15s پاکستان میں متعارف

دلکش ڈیزائن، 5000mAh  کی بڑی بیٹری اور سائیڈ ماونٹڈ فنگرپرنٹ سکینر سے  آراستہ ...
دلکش ڈیزائن، 5000mAh  کی بڑی بیٹری اور سائیڈ ماونٹڈ فنگرپرنٹ سکینر سے  آراستہ ویوو Y15s پاکستان میں متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میں اپنی وائے سیریز میں نیا Y15s متعارف کروا دیا۔ اس سمارٹ فون  کے ساتھ ویوو  نے صارفین کو کم قیمت میں بہترین فیچرز مہیا کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ Y15s میں  8.28mm کے دلکش ڈیزائن  کے ساتھ ایک بڑی 5000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری ،منفرد سائیڈ ماونٹڈ فنگرپرنٹ سکینر اور اے آئی ڈول کیمرہ نصب ہیں۔ ویوو کا نیا Y15s اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین 6.51 انچ کے بڑے Halo FullView™Display پر ایچ ڈی پلس ریزولیوشن کا لطف اٹھا سکیں۔ 
یہ نیا سمارٹ فون پاکستان میں 23,999 روپے کی قیمت میں دو جاذب نظر رنگوں مسٹک بلیو (Mystic Blue)  اور ویو گرین (Wave Green) میں  فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ 
ویوو کی جانب سے Y15s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔