شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ، متاثرہ گھر کے ملبے سے اب تک پانچ لاشیں نکال لی گئیں

شانگلہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شانگلہ کے بشام روڈ پر گھر پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ، اب تک ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شانگلہ کے علاقے بشام روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں گھر آگیا تھا جس کے ملبے تک اہلخانہ دب گئے تھے ، امدادی کارکنوں کی جانب سے اب تک پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بشام سوات روڈ تیسرے روز بھی ٹریفک کیلئے بند ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں ۔