گورنر پنجاب نے بھی اپنے بیان پر یو ٹرن لے لیا

گورنر پنجاب نے بھی اپنے بیان پر یو ٹرن لے لیا
گورنر پنجاب نے بھی اپنے بیان پر یو ٹرن لے لیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں نے عمران خان کو وزیر اعظم بنوایا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چودھری سرور نے کہا تھا کہ بینظیر ، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم انہوں نے بنوایا ہے ۔

آج اپنے بیان میں چودھری سرور نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے  22 سال تک جدو جہد کی ، میں نے کبھی نہیں کہا کہ  عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا ہے ، میں تو کسی کو ایم این اے بھی نہیں بنا سکتا،یہ سب مشترکہ جدو جہد کا نتیجہ تھا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے ۔

چودھری سرور نے مزید کہا کہ ملک میں سنسنی خیز جرنلزم کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ  اس ملک کے تین وزیراعظم بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو میں نے بنوایا  پاکستان کا نظام ناکام نہیں ہوا بلکہ لوگ ناکام ہوئے ہیں، ہمارے ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -