مردہ شخص کی پنشن نکلوانے کی کوشش، بینک کی شرط پر نوجوان اپنے ساتھ مردہ ہی اٹھا لائے

مردہ شخص کی پنشن نکلوانے کی کوشش، بینک کی شرط پر نوجوان اپنے ساتھ مردہ ہی ...
مردہ شخص کی پنشن نکلوانے کی کوشش، بینک کی شرط پر نوجوان اپنے ساتھ مردہ ہی اٹھا لائے

  

کارلو (ویب ڈیسک) آئر لینڈ میں مردہ شخص کو پنشن وصولی کے لیے لانے کے کیس میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، آئرش ٹائمز کے مطابق جو دو نوجوان لاش کو لائے تھے اُن میں سے ایک نے پوسٹ آفس کے کاؤنٹر پر کسی کی پینشن وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر جواب دیا گیا تھا کہ جس کی پینشن ہے اُسے موجود ہونا لازمی ہے، بعد میں دونوں نوجوان پینشن کے حقدار شخص کی لاش پوسٹ آفس لے آئے۔

 رپورٹ کے مطابق  آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں 2 نوجوان ایک بوڑھے مرد کے بےجان جسم کو سہارا دیے ہوئے مقامی پوسٹ آفس میں داخل ہوئے۔ عملے کی جانب سے جب استفسار کیا گیا تو دونوں نوجوان بھاگ کھڑے ہوئے اور 60 سال کے لگ بھگ شخص کو وہیں چھوڑ گئے جو کہ بعد میں پتہ چلا کہ مُردہ تھا۔

آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات کا مرکز بوڑھے شخص کی موت ہے۔ لاش کو  پوسٹمارٹم کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ پتہ لگایا جاسکے آدمی کی موت کیسے ہوئی۔  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -