ٹائروں میں ہوا کتنی ہونی چاہیے؟ مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

ٹائروں میں ہوا کتنی ہونی چاہیے؟ مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ...
ٹائروں میں ہوا کتنی ہونی چاہیے؟ مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے، حکام نے کہا ہے کہ برفباری کےدوران پھسلن سے بچنےکیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں، ٹائرپرچین استعمال کریں۔

شام5 سے صبح  5بجے تک سیاحوں کے مری میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، چیف ٹریفک افسر کے مطابق مری میں مجموعی طور پرسیاحوں کی 1355گاڑیاں موجود ہیں، سیاحوں کی 8000 سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

آج اور کل مری، گلیات، ناران،کاغان، ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔