لاہور میں ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار کا گھر ہی لوٹ لیا

لاہور میں ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار کا گھر ہی لوٹ لیا
لاہور میں ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار کا گھر ہی لوٹ لیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے باٹاپور میں 3 ڈاکو پولیس اہلکار کے گھر سے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس کے اہلکار کے گھر واردات کی، انہوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور کمرے میں بند کر دیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکو نقدی، طلائی زیورات، 2 موبائل اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -