بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ان کے نام پر بھارتی پروفیسر کی مدد کرنے والے مصری شخص کے لیے تحفہ بھجوا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ان کے نام کی وجہ سے بھارتی پروفیسر کی مدد کرنے والے مصری شخص کے لیے تحفہ بھجوا دیا۔
گزشتہ برس کے آخری ایام میں بھارتی ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کی اکنامکس کی پروفیسر اشونی دیش پانڈے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور بتایا کہ مصر میں مجھے ایک ٹریول ایجنٹ کو ٹکٹس کے لیے ایڈوانس رقم دینی تھی۔ رقم منتقلی میں کچھ مسائل درپیش تھے لیکن ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ آپ کا تعلق شاہ رخ خان کے ملک سے ہے، میں آپ پر مکمل بھروسہ کرتا ہوں، آپ کی بکنگ کر دیتا ہوں، پیسے بعد میں دے دیجیے گا۔
Needed to transfer money to a travel agent in Egypt. Was having problems with the transfer. He said: you are from the country of @iamsrk. I trust you. I will make the booking, you pay me later. For anywhere else, I wouldn't do this. But anything for @iamsrk. & he did!#SRK is ????
— Ashwini_Deshpande (@AshwDeshpande) December 31, 2021
پروفیسر نے کہا کہ وہ اجنبی شخص شاہ رخ کا اتنا بڑا مداح تھا کہ اس نے کہا کہ کسی اور کے لیے میں یہ بالکل نہ کرتا لیکن شاہ رخ کے لیے کچھ بھی کروں گا۔بعدازاں رواں برس 10 جنوری کو پروفیسر نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں کچھ تصاویر تھیں، انہوں نے بتایا کہ میں اور میرے خاوند نے اس ٹریول ایجنٹ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کس طرح میری ٹوئٹس بھارت میں وائرل ہوئیں۔
My husband & I finally met the man in this story today! I told him about the tsunami of good cheer his story generated. @RedChilliesEnt: he would be delighted with a photo of @iamsrk, autographed in his daughter’s name if possible. Please DM me if this can be arranged, thanks! ???? https://t.co/Ea9nckNqFm pic.twitter.com/q44KeOVTw7
— Ashwini_Deshpande (@AshwDeshpande) January 10, 2022
انہوں نے کہا کہ اس ٹریول ایجنٹ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہ شاہ رخ کے آٹوگراف والی تصویر ٹریول ایجنٹ کی بیٹی کے نام سے لینا چاہتے ہیں تاہم اب گزشتہ روز انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں بتایا کہ آخرکار اس کہانی کا خوبصورت اختتام ہوگیا، شاہ رخ خان کی جانب سے 3 تصاویر موصول ہوئی ہیں، ساتھ ہی ٹریول ایجنٹ کے لیے ایک خوبصورت نوٹ بھی موجود ہے۔
A very happy ending to this story. 3 photos signed by SRK arrived today, one with the nicest message for the Egyptian travel agent, one for his daughter & one for mine @Ketaki_Varma ???????? Thanks @pooja_dadlani for getting in touch & of course to ???? @iamsrk for the gracious gesture https://t.co/lYd431dBUq pic.twitter.com/Rhn1ocQlbo
— Ashwini_Deshpande (@AshwDeshpande) January 22, 2022
اس کے علاوہ شاہ رخ نے بھارتی پروفیسر کے لیے بھی یہ ہی تحفہ بھیجا۔ اشونی نے ٹوئٹ میں سپر اسٹار کی منیجر پوجا ڈڈلانی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خواب کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔