’ ان ہاﺅس تبدیلی واحد راستہ ،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مثبت اشارے آ رہے ہیں‘ راجہ پرویز اشرف کا دعویٰ

’ ان ہاﺅس تبدیلی واحد راستہ ،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مثبت اشارے آ رہے ...
’ ان ہاﺅس تبدیلی واحد راستہ ،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مثبت اشارے آ رہے ہیں‘ راجہ پرویز اشرف کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اورپاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدرراجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ان ہاوس تبدیلی ہی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ ہے،پیپلز پارٹی کے پاس اس کے علاہ کوئی آپشن ہی نہیں،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مثبت اشارے آ رہے ہیں  ،  پنجاب میں حکومت کےپاس بہت کم اکثریت ہے،ان ہاوس تبدیلی کا آپشن ہے،پیپلز پارٹی جمہوری طریقوں عدم اعتماد اور ان ہاوس تبدیلی پر یقین رکھتی ہے  ، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
 ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری حسن مرتضی،آصف رضا بیگ اور افنان بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  24  جنوری کو ملک بھر کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ مقامات پر ٹرالی مارچ ہو گا،کسان کمزور ہو گا تو بہتر معیشت کی طرف نہیں جا سکتے،کسان کو کھاد بیج نہیں مل رہے  ،  پیپلز پارٹی ہر طبقہ فکر کیساتھ کھڑی ہے،اوکاڑہ کا ٹریکٹر ٹرالی مارچ بہت کامیاب رہا،لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی اور اس کے ہم خیال بھر پور شرکت کریں گے ۔
مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت لانگ مارچ نہیں کرتی عوامی مسائل حل کرتی ہے،لانگ مارچ اپوزیشن کرتی ہے،اس ملک کا آئین ہے،ہم ون یونٹ نہیں،صدارتی نظام محض شوشا ہے،عمران خان نے جو وزیر اعظم بن کر تیر چلائے ہیں صدر بن کر بھی وہی تیر چلائیں گے،شاہ محمود  قریشی نے بچگانہ بات کی وہ لانگ مارچ کی بجائے عوام کے مسائل حل کریں۔
 انہوں نے کہا کہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت کے بہت روشن امکانات ہیں، جمہوریت میں تصادم نہیں ہوتا،لانگ مارچ کرنا جمہوری عمل ہے، تصادم نہیں،ہم کسی کو گالی دیتے ہیں نہ دل آزاری،حکومت کے پاس بہت نمبرز نہیں،حکومتی ارکان میں بھی غم و غصے پایا جاتا ہے،پاکستان پہلے ہے،معیشت مضبوط ہو گی تو بہتر ہو گا،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ن لیگ والوں کا موقف خوش آئند ہے ،وہ بھی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں،جمہوری ذمہ داریاں اسمبلی کے اندر اور باہر پوری کی ہیں،ہر وقت میدان عمل میں ہیں، یہی ہماری سیاست ہے،آصف زرداری اور ہمارا موقف رہا ہے کہ حکومت کو پورا وقت دینا چاہیے ،حکمرانوں نے پورے ملک میں بد اعتمادی پیدا کر دی ہے،ملک میں سیاسی  ،  معاشی استحکام چاہتے ہیں،ملک کی مشکلات میں اضافی ہو رہا ہے،حکومت اپنے طور طریقے ٹھیک کرے،غیر یقینی کی کیفیت میں میدان عمل میں نکلنے کے علاہ کوئی چارہ نہیں۔

مزید :

قومی -