پی ایس ایل میں شاداب خان کن نمبروں پر بیٹنگ کریں گے ؟ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے اپنا پلان بتا دیا

پی ایس ایل میں شاداب خان کن نمبروں پر بیٹنگ کریں گے ؟ اسلام آباد یونائیٹڈ ...
پی ایس ایل میں شاداب خان کن نمبروں پر بیٹنگ کریں گے ؟ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے اپنا پلان بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ میں اس مرتبہ بھی اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کروں گا ، یہ ہماری ٹیم کی پلاننگ کا حصہ ہے ، ہم ڈیٹا پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق مجھے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

پی ایس ایل سے قبل انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کا کیا ہے ، لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں اس مرتبہ بھی باتیں کریں گے لیکن میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کروں گا ۔ شاداب خان نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں یہ بھی چیلینجز ہوتے ہیں کہ آپ جن بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور پھر انہی کے خلاف کھیلنا پڑتا ہے  لیکن یہ ضرور ہے کہ جب آپ ان بڑے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہیں تو پھر آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -