ناراض بیوی پر سرجیکل بلیڈ سے حملہ کرکے فرار ہونے والے نوجوان کی دو دن بعد لاش مل گئی

ناراض بیوی پر سرجیکل بلیڈ سے حملہ کرکے فرار ہونے والے نوجوان کی دو دن بعد لاش ...
ناراض بیوی پر سرجیکل بلیڈ سے حملہ کرکے فرار ہونے والے نوجوان کی دو دن بعد لاش مل گئی
سورس: Representational Image

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ناراض بیوی پر سرجیکل بلیڈ سےحملہ کرکے اسے شدید زخمی کرنے کے بعد نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں 22 سالہ مانسی بجاج کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس پر  وہ ناراض ہو کر میکے آگئے۔ چار روز بعد اس کا شوہر منوج اسے منانے آیا ۔ شام ساڑھے سات بجے مانسی کی ماں بازار گئی تو منوج نے اپنی  بیوی پر سرجیکل بلیڈ سے حملہ کردیا جس سے اس کے چہرے اور گردن پر گہرے زخم آئے۔ یہ تسلی کرلینے کے بعد کہ مانسی مر چکی ہے منوج وہاں سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں گھر والوں نے مانسی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا ۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ دو روز بعد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پولیس ملزم کے آبائی گھر پہنچی  تو دیکھا کہ چھت کے پنکھے سے اس کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -