بابراعظم نے کراچی کنگز کے لیے کس باولر کو میچ ونر قرار دیا ؟ جانئے

بابراعظم نے کراچی کنگز کے لیے کس باولر کو میچ ونر قرار دیا ؟ جانئے
بابراعظم نے کراچی کنگز کے لیے کس باولر کو میچ ونر قرار دیا ؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے  کہ شرجیل خان کے ساتھ اوپننگ کرنا اچھا لگتا ہے ، وہ گیم چینجر ہیں، وہ اس وقت اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے انہیں ابھی اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پی ایس ایل سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئےکپتان بابر اعظم نے محمد عامر کو میچ ونر بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے لیے بہت اچھا کیا ہوا ہے اور کئی میچز جتوائے ہیں، وہ کراچی کنگز کے لیے میچ ونر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے نئے کوچ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہو ئی ہے، اس سیزن میں کراچی کنگز اچھا کرے گی۔

مزید :

کھیل -