ویگن نالے میں گر گئی، 4 بچوں سمیت اتنے افراد جان سے گئے کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے درالحکومت کے قریب ہلوکی میں ویگن نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری ویگن کی ہلوکی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں یہ نالے میں جا گری۔ حادثے میں چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔