کپتانی سے کس نے ہٹایا؟ سرفراز احمد کا تہلکہ خیز انکشاف

کپتانی سے کس نے ہٹایا؟ سرفراز احمد کا تہلکہ خیز انکشاف
کپتانی سے کس نے ہٹایا؟ سرفراز احمد کا تہلکہ خیز انکشاف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا پیغام دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تو پتا نہیں ہے کہ انہیں قیادت سے کس نے ہٹایا البتہ  وسیم خان ان کیلئے پیغام لائے تھے کہ اگر خود کپتانی سے نہیں ہٹے تو ہٹا دیے جائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ پرفارمنس پر فوکس کر رہے ہیں ، اگر انتظامیہ انہیں اوپننگ کا کہے گی تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہیں، محمد رضوان کو بھی ٹیم انتظامیہ نے ہی اوپننگ کیلئے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں بھی ٹاپ کرنا ان کا مشن ہے۔

مزید :

کھیل -