پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام میں تلخ کلامی، بیرون ملک جانے والی پرواز ہی روک دی گئی، لیکن تنازعے کی وجہ کیا بنی؟

پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام میں تلخ کلامی، بیرون ملک جانے والی پرواز ہی ...
پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام میں تلخ کلامی، بیرون ملک جانے والی پرواز ہی روک دی گئی، لیکن تنازعے کی وجہ کیا بنی؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور کسٹم حکام کے درمیان تلخ کلامی پر مسقط جانے والی پرواز روک دی گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  کسٹم حکام کی جانب سے پی آئی اے کے عملے کو میڈیکل باکس لے جانے سے روک دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ بعد ازاں  سیکیورٹی اداروں نے مل کر جہاز کے کپتان اور عملے کو طیارے سے نکال کر لاؤنج میں منتقل کردیا اور طیارے کی سرچنگ شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل باکس کو کسٹم حکام نے کلیئر نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے پرواز روک دی گئی ۔ ایک گھنٹے سے زائد گزرنے پر بھی طیارے نے اڑان نہ بھری تو مسافروں نے ایئر پورٹ پر ہی احتجاج شروع کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -