عثمان قادر نے اپنے والد سے باولنگ کے کونسے گر سیکھے؟ نوجوان کرکٹر نے بتا دیا

عثمان قادر نے اپنے والد سے باولنگ کے کونسے گر سیکھے؟ نوجوان کرکٹر نے بتا دیا
عثمان قادر نے اپنے والد سے باولنگ کے کونسے گر سیکھے؟ نوجوان کرکٹر نے بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کےلیگ سپنر عثمان قادر نے کہا ہے  کہ شروع میں اس بات کا دباؤ ہوتا تھا کہ وہ عبدالقادر کے بیٹے ہیں، والد کے نام کی لاج بھی رکھنی ہے، خود بھی پرفارم کرنا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اعتماد آتا گیا، والد نے بہت سی ٹپس دی تھیں جن پر آج بھی عمل کرتا ہوں۔قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ  والد نے  کریز کے ساتھ ساتھ گیند ڈیلیوری کے بھی مختلف انداز استعمال کرنے کا طریقہ بتایا اور کہا تھا کہ اگر بیٹسمین کو پریشان کرنا ہے تو معمولی سا ایکشن تبدیل کرکے گیند پھینکو۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل 28  سالہ کرکٹر  عثمان قادر   نے کہا کہ انہوں نے 2  سال محنت کرکے کچھ نیا تیار کیا ہے، پی ایس ایل میں وہ سب کو نظر آئے گا۔عثمان قادرکا کہنا ہے کہ  انہوں نے 2 سال ملتان سلطانز میں عمران طاہر کے ساتھ جو وقت گزارا وہ ان کے لیے  کسی نعمت سے کم نہیں تھا کیوں کہ عمران طاہر سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ان کی ٹپس پر کام کیا جس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں مدد ملی۔نوجوان لیگ سپنر نے کہا کہ پی ایس ایل 7  کے لیے کچھ نیا تیار کیا ہے مگر اس بارے میں ابھی بتا دیا تو بیٹسمین تیاری کرلیں گے، جو 2سال کی محنت ہے، وہ اس ٹورنامنٹ کے دوران ضرور نظر آئے گی۔

مزید :

کھیل -