لاہور کے 20 بند فلٹریشن پلانٹس فعال ، صاف اور صحت مند پانی کی تمام بند سکیموں کو بحال کرینگے:گورنرپنجاب

لاہور کے 20 بند فلٹریشن پلانٹس فعال ، صاف اور صحت مند پانی کی تمام بند سکیموں ...
لاہور کے 20 بند فلٹریشن پلانٹس فعال ، صاف اور صحت مند پانی کی تمام بند سکیموں کو بحال کرینگے:گورنرپنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائدارالحکومت میں پنجاب آب پاک اتھارٹی نےالخدمت فاؤنڈیشن کےتعاون سےشہرکے20فلٹریشن پلانٹس کو بحال کر دیا ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تقریب میں خصوصی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے 20 بند فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنےکہاکہ صاف اور محفوظ پانی کو پنجاب کی عوام تک پہنچانااس گورنمنٹ کا مشن ہے،صاف اور صحت مند پانی کی تمام بند سکیموں کو بحال کرینگے،پنجاب آب پاک اتھارٹی عوام کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہوا ہے،جو ریسکیو 1122 اور اوورسیز کمیشن کے طرز پر انسانیت کی بے لوث خدمت کر تا رہے گا، ادارے کے انتظامی امور چلانے کیلئے ملک سے بہترین پروفیشنلز کو منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر چئیرمین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز بھی موجود تھے ۔ بحال کئے گئے فلٹریشن پلانٹس میں اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون، چوک عاشقہ آباد، شاہ دین پارک دروغہ والا، یثرب کالونی، گدی شاہ دربار دروغہ والا، میاں افتخار پارک ہربنس پورہ، تکیہ محمود بوٹی سلطان، ونڈسر پارک اچھرہ، شادی پوری بند روڈ نزد الائیڈ بینک، گلشن باغ تاج پورہ، لیٹن روڈ نزد واسا ٹیوب ویل، سٹی ڈسپنسری نزد یو سی آفس، وسن پوری نزد عائشہ صدیقہ ہسپتال، عظیم گراونڈ یو سی گراونڈ بڑے میاں، ملٹری اکاؤنٹس کالونی، کوثر بلاک اعوان ٹاون، کھوکھر روڈ، سلامت پورہ، پنڈی قبرستان اور شفیق آباد بند روڈ شامل ہیں۔تمام فلٹریشن پلانٹس سے تقریباً ڈیرھ لاکھ عوام آج سے صاف پانی حاصل کر سکتے ہیں جس کی تصدیق کی جا چکی ھے، چئیرمین ڈاکٹر شکیل خان پنجاب آب اتھارٹی کے افسران سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -