سعودی عرب سے پاکستان آنے والی خاتون شاپنگ کیلئے نکلی لیکن راستے میں ہی ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی خاتون شاپنگ کیلئے نکلی لیکن راستے میں ہی ایسا ...
سعودی عرب سے پاکستان آنے والی خاتون شاپنگ کیلئے نکلی لیکن راستے میں ہی ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا
سورس: Creative Commons

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب سے اپنے چار بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر سرائے عالمگیر سے اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سائرہ نامی خاتون تین ہفتے قبل اپنے چار بچوں کے ہمراہ واپس آئی تھی۔ گزشتہ روز انہوں نے واپس سعودی عرب جانا تھا تاہم وہ لاپتہ ہوگئے۔ خاتون اپنے بچوں کے ساتھ کار میں شاپنگ کیلئے نکلی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے تاہم راستے میں ہی لاپتا ہوگئی۔

پولیس نے لاپتا خاتون کے شوہر کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گجرات -