مادہ تیندوے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

سورس: Screen Grab
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفر آباد سے علاج کیلئے اسلام آباد لایا جانے والا تیندوا دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مادہ تیندوا شدید زخمی حالت میں دریائے نیلم کے کنارے پہنچا تھا جس پر اسے علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ تیندوے کو گولیاں ماری گئی تھیں جس سے اس کی کمر ٹوٹ چکی تھی اور دھڑ مفلوج ہوگیا تھا۔ ایکسرے میں انکشاف ہوا کہ اس کے جسم میں ایل جی رائفل کے چھ کارتوس موجود تھے۔ دورانِ علاج یہ تیندوا ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔