مادہ تیندوے کا شکار، نواز شریف اور حامد میر میدان میں آگئے، بڑا مطالبہ کردیا

مادہ تیندوے کا شکار، نواز شریف اور حامد میر میدان میں آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مادہ تیندوے کا شکار، نواز شریف اور حامد میر میدان میں آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
سورس: Twitter

  

لندن / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مادہ تیندوے کے شکار پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا " دریائے نیلم پر پانی پیتے تیندوےکے ظالمانہ اور بے رحمانہ قتل کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ پاکستان میں معدوم ہوتی وائلڈ لائف کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دلوائے۔"

واقعے پر سینئر صحافی حامد میر نے کہا " تیندوے کے جسم سے کارتوس کے چھرے نکلے ہیں اس کا مطلب ہے کہ کوئی نہ کوئی اس کا شکار کرنے کی کوشش میں تھا لیکن   زخمی تیندوا اسکے قابو نہیں آیا ،تیندوے کے قاتل کا پتہ لگا کر اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔"

خیال رہے کہ دریائے نیلم کے کنارے سے مادہ تیندوا شدید زخمی حالت میں ملا تھا جس کو علاج کیلئے اسلام آباد لایا گیا تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوے کو گولیاں ماری گئی تھیں جس کے نتیجے میں اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی اور یہی اس کی موت کی وجہ بنی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -