نواز شریف سے متعلق بیان ، اسد عمر نے وضاحت پیش کردی 

نواز شریف سے متعلق بیان ، اسد عمر نے وضاحت پیش کردی 
نواز شریف سے متعلق بیان ، اسد عمر نے وضاحت پیش کردی 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق میرے بیان کو گھماپھرا کر پیش کیا گیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس کے ذریعے جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو ہو رہی تھی کہ فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں یا کوئی اور کرتا ہے ؟میں نے اس پر کہا تھا کہ تمام فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں،اسد عمر نے لکھا کہ اسی تناظر میں نواز شریف کی روانگی سے متعلق سوال ہواتھا پروگرام میں بتایا گیا میں نے کہا ہے نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا میں نے بتایا کہ اس معاملے پرمشاورت ہوئی اورکابینہ میں حتمی فیصلہ ہوا.

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ میں نے کہا تھا کسی نے فیصلہ ہم پر مسلط نہیں کیا بلکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا میں نے بھی نواز شریف کی روانگی کے حق میں ووٹ دیا تھا بعد میں معلوم ہواجن رپورٹس پرروانگی کی اجازت دی وہ جھوٹی تھیں۔

یادرہےکہ اس سےقبل نجی ٹی وی نےخبرنشرکی تھی جس میں اسدعمرکےحوالےسےکہاگیاتھاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوباہربھیجنےکافیصلہ100فیصدعمران خان کاتھااورعمران خان نےیہ نہیں کہاکہ یہ فیصلہ ان کانہیں تھا،تحریک انصاف کی سینئرلیڈرشپ کمرے میں بیٹھی تھی اورنوازشریف کوباہر بھیجنےکےفیصلے پرسب کی رائےمختلف تھی،جس میٹنگ میں نوازشریف کوباہربھیجنےکافیصلہ ہوا،میں اس میں شریک تھا،جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں چھ سےآٹھ لوگ بیٹھے تھے جبکہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔