ملک میں دہشت گردی کے واقعات ،پرویز خٹک نے بھی خاموشی توڑ دی

ملک میں دہشت گردی کے واقعات ،پرویز خٹک نے بھی خاموشی توڑ دی
ملک میں دہشت گردی کے واقعات ،پرویز خٹک نے بھی خاموشی توڑ دی
سورس: File Photo

  

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے، تمام ادارے الرٹ ہیں اور کوشش ہے کہ دہشت گردی کے واقعات نہ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے دعوی کیا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کا ہے، نئی تنظیمیں بنائی جا رہی ہیں اور عام انتخابات کی تیاریاں کی جاری ہیں۔مہنگائی کے متعلق وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ اس وقت امریکہ اور یورپ میں بھی مہنگائی ہے تو کیا سب نالائق ہیں؟ عمران خان بہت کام کر رہے ہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

مزید :

قومی -